کوئٹہ سے کراچی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2019
پولیس نے دو ملزمان حبیب اللہ اور عبدالغفار كو گرفتار كر لیا، فوٹو: فائل

پولیس نے دو ملزمان حبیب اللہ اور عبدالغفار كو گرفتار كر لیا، فوٹو: فائل

قلات پولیس كی جانب سے خفیہ اطلاع پر بڑی كارروائی میں  80 كلوگرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان كو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی دوستین دشتی نے میڈیا كو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا كہ قلات پولیس كو خفیہ اطلاع ملی تھی گاڑی پر سركاری نمبر پلیٹ لگار كر بڑی مقدار میں  منشیات  اسمگلنگ كی جارہی ہے جس پر قلات پو لیس نے قومی شاہراہ پر ناكہ  بندی كركے كوئٹہ سے كراچی جانے والی پك كو روك كر اس كے خفیہ خانوں  كی تلاشی لی گئی تو گاڑی كے خفیہ خانوں  سے ایك ایك كلو كے 80 پیكٹس برآمد ہوئے ۔

پولیس نے دو ملزمان حبیب اللہ اور عبدالغفار كو گرفتار كر لیا،  ملزمان نے پولیس سے بچنے كے لیئے گاڑی پر لیویز فورس كا مونو گرام  اور  سركاری نمبر پلیٹ  بھی لگا ركھے تھے، ملزمان چرس كو كراچی منتقل كرنا چاہتے تھے اور ملزمان منشیات كو پہنچانے كے لیئے ہر بار ڈیڈھ لاكھ روپے وصول كرتے  تھے  قلات پولیس نے مقدمہ درج كركے مزید تفتیش شروع كردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔