کراچی کے عوام نے وہ کام کروایا جسکا خواب دیکھا تھا، داور محمود

شوبز رپورٹر  پير 9 ستمبر 2013
میں اپنی کلاس میں بچوں سے کہتاتھا کہ ایک دن آئیگاجب میں انورمقصودکے ساتھ کام کرونگاتومیرے ساتھی ہنساکرتے تھے. فوٹو: فائل

میں اپنی کلاس میں بچوں سے کہتاتھا کہ ایک دن آئیگاجب میں انورمقصودکے ساتھ کام کرونگاتومیرے ساتھی ہنساکرتے تھے. فوٹو: فائل

کراچی: تھیٹر ڈرامہ ’سواچودہ اگست‘ پونے چودہ اگست،اورآنگن تیڑھاکے ڈائریکٹر داور محمود نے کہاہے کہ کراچی کی عوام نے مجھے حوصلہ دیکروہ کام کروایا جس کامیں نے خواب بچپن میں دیکھاتھا۔

میں اپنی کلاس میں بچوں سے کہتاتھا کہ ایک دن آئیگاجب میں انورمقصودکے ساتھ کام کرونگاتومیرے ساتھی ہنساکرتے تھے مگرخدانے مجھے وہ دن دکھایاکہ جب میں نے انورصاحب کے ساتھ تین تھیٹرڈرامے کیے جنھیں لوگوں نے پسندکیا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ 25دسمبرسے میں ایک مزیدکھیل ’ہاف پلیٹ‘کراچی میں کررہاہوں امیدہے کہ یہ کھیل بھی عوام کوپسندآئیگاایک سوال کے جواب میں داورمحمودکاکہنا تھا کہ فی الحال میرافلم کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ابھی میری مکمل توجہ تھیٹرپرہے اورکوشش ہے کہ عوام کومعیاری تھیٹرفراہم کروں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔