اکشے کمار آج اپنی 46 ویں سالگرہ منائیں گے

شوبز ڈیسک  پير 9 ستمبر 2013
اکشے کمار9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں پیداہوئے۔. فوٹو: فائل

اکشے کمار9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں پیداہوئے۔. فوٹو: فائل

ممبئی: اداکار اکشے کمار آج اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گے ۔

اکشے کمار9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں پیداہوئے۔ ان کے والد فوج کے ایک افسر تھے ابتدائی تعلیم ممبئی میں ڈان باسکو اسکول سے حاصل کرنے کے بعد انھوں نے گرونانک خالصہ کالج ممبئی میں داخلہ لے لیا۔ اکشے نے اپنے فنی کیریر کی ابتدا 1991میں فلم سوگندھ سے کی۔

انھوں نے اپنے کیرئیر میں، میں کھلاڑی تو اناڑی،مہرا، جے کشن ، سب سے بڑاکھلاڑی ،کھلاڑیوں کا کھلاڑی، چاندنی چوک ٹو چائنہ، کمبخت عشق، بلیو ،ہائوس فل، ،تیس مارخان ،پٹیالہ ہائوس، تھینک یو،دیسی بوائزرائوڈی راٹھور، سمیت درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔