کے کے ایف کی جانب سے بدین میں ایمبولینس سروس کا افتتاح

نیوز ڈیسک  پير 9 ستمبر 2013
مہاجرری پبلکن آرمی، نیٹو کنٹینر گمشدگی کے الزامات جھوٹے ہیں، صابر قائمخانی۔ فوٹو: فائل

مہاجرری پبلکن آرمی، نیٹو کنٹینر گمشدگی کے الزامات جھوٹے ہیں، صابر قائمخانی۔ فوٹو: فائل

بدین: ممبر صوبائی اسمبلی اور حق پرست رہنما صابر احمد قائمخانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاست میں خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ایم کیو ایم ہر مشکل دور میں ملک میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین زون میں خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں موجودہ حالات کے ذمے دار جاگیردار اور سیاست دان ہیں جنھوں نے عوام کی خدمت کرنے کے بہانے اپنی تجوریاں بھررکھی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن وہ سازشیں قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کو ختم نہیں کر سکتیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک دفعہ دوبارہ امن وامان کے نام پر آپریشن شروع کیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سیکٹرز پر چھاپے مارے جارہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی اور نیٹو کنیٹنر گمشدگی کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازشیں کو کبھی بھی کامیاب نہ ہونے دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔