اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کل ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

این این آئی  اتوار 30 جون 2019
یکم جولائی کو تمام بینک اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

یکم جولائی کو تمام بینک اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر یکم جولائی کو تمام بینک اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے جس کے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔