- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
ریسلنگ کو دوبارہ اولمپکس گیمز کا حصہ بنالیا گیا
بیونس آئرس: ریسلنگ کے کھیل نے دوبارہ اولمپکس گیمز میں جگہ بنالی۔
گذشتہ شب جاپانی شہر ٹوکیو کو 2020 گیمز کی میزبانی دیے جانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہوگیا تھا کہ سمر گیمز کیلیے اب تین کھیلوں اسکواش، سوفٹ بال/ بیس بال اور اسکواش میں سے ریسلنگ کو ہی عالمی ادارے کی جانب سے سند قبولیت عطا کردی جائے گی، اتوار کو ارجنٹائن کے شہر میں جاری آئی او سی کے 125ویں سالانہ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے ریسلنگ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرلیاگیا ، پہلے رائونڈ میں ہونے والی ووٹنگ میں کاسٹ ہونے والے 95 میں سے 49 ریسلنگ کے حق میں پڑے، بیس بال اور سافٹ بال کی مشترکہ بڈ کے حق میں 24ووٹ آئے جبکہ 22 ممبران نے اسکواش کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی رائے دی۔
اس نتیجے کے بعد ریسلنگ کا کھیل 2020 اور 2024 اولمپکس کا حصہ بنے گا، ریسلنگ کو رواں برس فروری میں اولمپکس پروگرام سے ہٹادیاگیا تھا ، یہ فیصلہ آئی او سی کے 15 رکنی ایگزیکٹیو بورڈنے کیا تھا، تاہم اس فیصلے کیخلاف عالمی پیمانے پر مہم شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں اسی بورڈ نے مئی کے اواخر میں پیش کی جانے والی پریذینٹیشن میں 8 کھیلوں میں سے 3 شارٹ لسٹ گیمز میں شامل کرلیا۔
ریسلنگ کے کھیل میں جدت لانے والے سربیا کے نیناڈ لیلووک نے اس موقع پر کہا کہ اولمپکس میں ہمارے کھیل کی دوبارہ شمولیت دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں ریسلرز ، کھیل کے حامیوں اور شائقین کی مشترکہ کاوش کا ثمر ہے، ہر ایک نے اپنے طور پر اس کیلیے جدوجہد کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ریسلنگ کا کھیل اولمپکس کا مستقل حصہ بنا رہے، ہم اپنے سفر کو روکے نہیں بلکہ کھیل میں جدت لاکر اسے عوام کیلیے مزید دلچسپ بنانے کا عمل جاری رکھیں گے، ریسلنگ کو اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے آئی او سی کے صدرجیکس روگی نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرتے ہوئے کوئی افسوس نہیں ہے۔
ممبران نے اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کردیاکہ ہم نے جو قدم اٹھایا تھا وہ اپنے گیمز کی بہتری کیلیے تھا، علاوہ ازیں انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے نئے صدر کا فیصلہ منگل کو ہوگا، جس کیلیے پانچ امیدوار میدان میں موجود ہیں، 12برس تک آئی او سی کی صدارت پر براجمان جیکس روگی اب اس پوزیشن پر مزید فائز نہیں رہیںگے، ان کی جگہ آئی او سی باگ دوڑ سنبھالنے کیلیے پانچ امیدوار میدان میں موجود ہیں، جس میں جرمنی کے تھامس باخ، سنگاپور کے این جی سیر میانگ، پیورٹو ریکو کے رچرڈ کیرون ، چائنز تائپے کے وو چنگ کو ، سوئٹزرلینڈ کے ڈینس اوسوالڈ اور یوکرین کے سابق ایتھلیٹ سرگئی بوبکا شامل ہیں، جیکس روگی آئی او سی کے آٹھویں صدر ہیں اور وہ 2001 سے اس منصب پر براجمان ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔