بلوچستان کے مسئلے کو مذکرات کی میز پر لائینگے، مالک بلوچ

این این آئی  پير 9 ستمبر 2013

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے اور مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

امن وامان کے پیش نظر اس وقت ترقیاتی عمل، تعلیم،کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے مذاکرات سے ماحول کو سازگار بنائیںگے تاکہ بات چیت شروع کی جاسکے۔ اتوار کو پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نیکہاکہ بلوچستان سے غربت جہالت اور کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سب سے اہم ہے وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے ملازمتوں اور ترقیاتی مد میں بلوچستان کے حصے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو کسی بھی مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے حل ہوتا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو ہم مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیںگے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے جلد مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ہم ناراض قوم پرست لیڈروں سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل طاہر بزنجو پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعاات میر جان بلید ی سمیت پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی اور کور کمیٹی کے ممبران موجود تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔