قادیانیوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،فدائیان ختم نبوت

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2013
این ڈی خان،ثروت اعجاز، قاضی نورانی و دیگر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

این ڈی خان،ثروت اعجاز، قاضی نورانی و دیگر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

کراچی: فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر امان اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کے عظیم مشن کے پیروکار قادیانیوں کے سرپرستوں کی مذموم سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ چودھویں سالانہ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں قادیانیوں کی منفی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، کانفرنس سے پیپلزپارٹی کے پروفیسر این ڈی خان، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، سابق وفاقی وزیر میرنوازمروت، معروف اسکالر ڈاکٹرنور احمد شاہتاز،علامہ نسیم احمد صدیقی، شبیرابوطالب، علامہ قاضی احمد نورانی و دیگر نے خطاب کیا، امان اللہ نیازی نے کہا کہ ایک بار پھر قادیانی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مولانانورانی کے پیروکار عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل رہیں۔

مقررین نے کہاکہ قادیانی اول روز سے پاکستان کے مخالف اور اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں، ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں قادیانی عناصرکونظرانداز نہ کیا جائے، انھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا مرکز و محور اور روح وجان ہے، کفر کی طاقتیں اس عقیدے کومٹانے کے درپے ہیں، علما کی اہم ترین ذمے داری ہے کہ وہ قادیانیوں اور ان کے حمایتیوں پر کڑی نگاہ رکھیں، مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کی ترویج واشاعت کے اہم فریضے کو بخوبی نبھانے پر فدائیان ختم نبوت کو مبارکباد پیش کی، فدائیان ختم نبوت کے قائدین اور شرکا نے یہ عزم دہرایا کہ غلامان رسولؐ قادیانیوں کا دنیا کے آخری کونے تک تعاقب جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔