کوئٹہ میں جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن گئے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 30 جون 2019
آبادیوں كے وسط میں قائم ان پمپس كی وجہ سے كسی بھی وقت حادثہ ہوسكتا ہے (فوٹو : فائل)

آبادیوں كے وسط میں قائم ان پمپس كی وجہ سے كسی بھی وقت حادثہ ہوسكتا ہے (فوٹو : فائل)

کوئٹہ: شہر بھر میں رہائشی آبادیوں كے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں كے لیے خطرہ بن گئے لیکن حکومت کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی۔

ایکسپریس کے مطابق شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ یہ ناجائز پمپس كسی بھی وقت بڑے حادثے كا باعث بن سكتے ہيں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی پیٹرول پمپس كے باعث كئی قیمتی جانیں ضائع ہوچكی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عام پیٹرول پمپس كے مقابلے میں ان پیٹرول پمپس پر فروخت كیا جانے والا پیٹرول بھی ناقص اور عام طور پر مقدار میں کم ہوتا ہے لہذا حکومت ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے تاکہ جانیں محفوظ ہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔