بالغ آبادی کا 7 میں سے ایک شخص ذیابیطس سے متاثر ہے، زیبا بختیار

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2013
جانسن اینڈ جانسن کی پروڈکٹ ’’ون ٹچ سلیکٹ سمپل‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر معروف اداکارہ زیبا بختیار تفصیلات بتارہی ہیں جبکہ لائف اسکین کے مارکیٹنگ منیجر احمد حبیبہ، لائف اسکین کی بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر نبال دوغان اور لائف اسکین پاکستان کے کنٹری منیجر خالد قریشی موجودہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: اداکارہ زیبابختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بالغ آبادی میں ہر7 میں سے ایک شخص ذیابیطس سے متاثر ہے یا ہونے کے قریب ہے ذیابیطس اوراس کے امکان کے شکار افرادکی تعداد13ملین ہے اور تقریباً 4 ملین افراد ایسے ہیں جن میں ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز جانسن اینڈ جانسن ایسپائر پروجیکٹ کی پریس بریفنگ سے خطاب میں کیا زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 برس قبل تشخیص میں پتہ چلاکہ مجھے انسیولین کا سہارا لینا پڑے گا تب سے میں نے اپنی صحت کی ضروریات کے مطابق اپنی زندگی کو باضابطہ بنانا سیکھا انھوں نے کہاکہ ذیابیطس کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک صورت حال ہے اور میں سمجھتی ہوں ذیابیطس سے آگاہی بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لائف اسکین کا ون ٹچ لوگوں کو ان کی صورت حال کے بارے میں مطلع کرکے پاکستان میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس موقع پرلائف اسکین کے مارکیٹنگ منیجر احمد حبیبہ نے کہاکہ ایسپائر ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں ذیابیطس سے متاثرہ افرادکوصحت مندطرززندگی کی ترغیب دی گئی ہے، پروجیکٹ کا مقصدخون میں گلوکوزکی نگرانی کرنے والے آلے’’ون ٹچ سلیکٹ سمپل‘‘ کو پاکستان میں متعارف کرانا ہے جس کا استعمال نہایت آسان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔