پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا حج آپریشن آج شروع ہوگا

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2013
کراچی ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن آج سے کراچی سمیت ملک بھر میں حج آپریشن شروع کریگی۔

کراچی سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے2001 حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی، ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید یونس عازمین حج کو الوداع کریںگے، پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام عازمین حج اپنی مقررہ پرواز سے5گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ سفری دستاویزات کی بروقت چیکنگ کی جاسکے، عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ سفری دستاویزات حفاظت سے رکھیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے 3بجے پی آئی اے کی پروازحج ٹرمینل سے روانہ ہوگی جس میں300سے زائد عازمین حج کو جدہ ائیرپورٹ پہنچاجائیگا،انھوں نے کہاکہ کراچی کی طرح اسلام آباد ائیرپورٹ، لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے بھی پہلی پرواز آج روانہ ہوگی ملک بھر میں قبل ازوقتحج آپریشن 9اکتوبر تک جاری رہے گا، انھوں نے کہاکہ حج آپریشن میں قومی ائیرلائن کے 160طیاروںکے ذریعے80ہزار عازمین حج کو مقدس مقامات پر پہنچایاجائیگا جبکہ جدہ سے پوسٹ حج آپریشن 19اکتوبر سے شروع ہوکر19نومبر تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔