تعلیم کے دوہرے معیار نے معاشرے میں گہری خلیج پیدا کر دی،حلیم عادل شیخ

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2013
علم سے محروم لوگ بدامنی اور جرائم کی دنیامیں پناہ ڈھونڈتے ہیں، علیم عادل فوٹو: فائل

علم سے محروم لوگ بدامنی اور جرائم کی دنیامیں پناہ ڈھونڈتے ہیں، علیم عادل فوٹو: فائل

کراچی: مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر و پاکستان ریلیف فائونڈیشن کے چیئرمین حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شرح خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے ممالک سے بہت پیچھے ہے۔

پاکستان میں تعلیم کے دوہرے معیار نے معاشرے میں گہری خلیج پیدا کرکھی ہے، علم سے محروم لوگ بدامنی اور جرائم کی دنیامیں پناہ ڈھونڈتے ہیں،18ویں ترمیم کے بعد تعلیم اب صوبوں کا مسئلہ بن چکی ہے، تعلیم عہد جدید میں ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو غریب طالب علموں کے مستقبل کو تباہ کرکے امیروں کو آگے لانا چاہتے ہیں، ایک باشعور قوم ہونے کے ناطے ہمیں نہایت سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔