چیئرمین سینیٹ نیر بخاری 16 گھنٹے کیلیے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں نبھائیں گے

آن لائن  پير 9 ستمبر 2013
چیئرمین سینیٹ پیر کی شام نو منتخب صدر سید ممنون حسین کے حلف اٹھانے تک قائم مقام صدر ہوں گے۔فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ پیر کی شام نو منتخب صدر سید ممنون حسین کے حلف اٹھانے تک قائم مقام صدر ہوں گے۔فوٹو: فائل

اسلام آباد: آصف علی زرداری کے عہدہ صدارت چھوڑنے کے بعد اور نئے صدر ممنون حسین کے حلف اٹھانے سے قبل چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری 16گھنٹے کیلیے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12بجے صدر نہیں رہیں گے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ پیر کی شام نو منتخب صدر سید ممنون حسین کے حلف اٹھانے تک قائم مقام صدر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔