- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، متعدد پکڑے گئے
رحیم یارخان / پشاور: ٹاسک فورسز اور واپڈا وسوئی گیس ٹیموں نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رکھا اور اس دوران متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ادھر پشاور میں پرائیویٹ اسکول میں بجلی چوری پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں میپکو ٹیموں نے مزید 13بجلی چوروں کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر انکی برقی تنصیبات کاٹ دیں، پولیس نے ظفراقبال اور صدام کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔خان پور میں صدر بازار کے جیولر فیصل اقبال کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ادھر ساہیوال‘ پھلروان‘ نور پور تھل اور میانوالی کے نواحی دیہاتوں میں پانی اور بجلی چوری کرنیوالے 94افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ دریں اثناء پیسکو ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پشاور میں پرائیویٹ اسکول پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی، ٹیم نے اسکول کے 17 کمروں کو ڈائریکٹ سپلائی فوری طور پر منقطع کر کے مالک زرعلی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دیہہ بہادر سب ڈویژن کی ٹیموں نے ڈائریکٹ کنڈوں اوربقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، ٹیم نے 12نادہندہ صارفین کے بجلی کنکشن 240320 روپوں کی عدم ادائیگی پرکاٹے جبکہ 15کنڈے بھی ہٹائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔