امریکی توانائی منصوبوں سے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل

نمائندہ ایکسپریس  پير 9 ستمبر 2013
2014 تک مزید25لاکھ خاندانوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، امریکی سفارتخانہ.  فوٹو: فائل

2014 تک مزید25لاکھ خاندانوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، امریکی سفارتخانہ. فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو چکی ہے جبکہ 2014ء تک مزید25لاکھ خاندانوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

امریکا نے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ نئے منصوبے شروع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکا نے تربیلا اور منگلا ڈیم پاور اسٹیشنز کی استعداد کار بڑھانے کیلیے بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔