جعلی مینڈیٹ تسلیم نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  پير 9 ستمبر 2013
شام پرحملہ کھلی جارحیت تصورہوگا،اے پی سی مثبت پیشرفت ہے، تمام عسکری گروپوں سے مذاکرات کا فیصلہ حکومت کاکام ہے۔ فوٹو: فائل

شام پرحملہ کھلی جارحیت تصورہوگا،اے پی سی مثبت پیشرفت ہے، تمام عسکری گروپوں سے مذاکرات کا فیصلہ حکومت کاکام ہے۔ فوٹو: فائل

چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ چندمہینے کی مہمان حکومت صوبے خیبرپختونخوا میںجس تبدیلی کے نام پر اقتدارمیں آئی تھی وہ تبدیلی اب کہیںنظرنہیں آرہی۔

ہم تحریک انصاف کے جعلی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کرتے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر دنیا میں پراکسی وار مسلط کی گئی ہے،شام پرامریکی حملہ کھلی جارحیت تصورہوگا۔وہ اتوار کو دورہ چارسدہ کے موقع پرحاجی فضل شکورخان ایم پی اے کی رہائش گاہ پرمحمدزئی یونین آف جرنلسٹس کے اراکین سے بات چیت کررہے تھے ۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ آل پارٹیزکانفرنس کاانعقادقیام امن کیلیے مثبت پیشرفت ہے کیونکہ امن کے قیام کیلیے مذاکرات کاراستہ اختیارکرناضروری ہے۔ انھوںنے کہاکہ عسکریت پسندوںکے تمام گروپوںسے مذاکرات کرنے کافیصلہ حکومت کاکام ہے،جمعیت نے الیکشن سے قبل قبائل کاگرینڈجرگہ منعقدکرکے ایک مثبت قدم کا آغاز کیا تھاجس کے بڑے اچھے نتائج برآمدہوئے۔ انھوںنے کہاکہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے نہ گورنرراج کامطالبہ کریںگے البتہ اپنے کرتوتوںکے سبب یہ حکومت خوددھڑام سے گرجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔