صدرآصف زرداری کے پیر ایوان صدرسے رخصتی کے وقت ان کی گاڑی پر پھونکیں مارتے رہے

آئی این پی  پير 9 ستمبر 2013
پیر اعجاز روانگی سے قبل آصف زرداری کی گاڑی اور قومی پرچم پر دم کررہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

پیر اعجاز روانگی سے قبل آصف زرداری کی گاڑی اور قومی پرچم پر دم کررہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد: ایوان صدر میں گارڈ آف آنر کی تقریب میں وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان یا کوئی اور اہم حکومتی شخصیت موجو د نہیں تھی تاہم صدرآصف زردار کے پیر محمد اعجاز ضرورموجود تھے۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ملک ریاض اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین موجود تھے۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی منتخب سویلین صدر اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ایوان صدر سے باقاعدہ گارڈ آف آنر لے کر رخصت ہوا ۔

تقریب کے موقع پر آصف زرداری کے پیر محمد اعجاز بھی خاصے سرگرم نظر آئے وہ صدر کے ساتھ رہ کر ان پر پھونکیں مارتے رہے، جب آصف زرداری لاہور جانے کیلیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو پیر اعجاز نے ان کی گاڑی پر لگے صدارتی اور قومی پرچموں کو چوما اور ان پر دم کیا۔اس سے پہلے وہ مسلسل ہاتھوں میں تسبیح کو پھیر کر گاڑی کے چاروں طرف چکر کاٹ کرکچھ پھونکتے رہے۔ لاہور روانگی کے وقت سندھ سے آئے ہوئے پی پی پی کے جیالوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔