امن کے لیے وفاق کا بھرپور ساتھ دینگے، پرویز خٹک

اس سے اوربڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ اے این پی وپی پی رہنما آزادانہ جلسے کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اس سے اوربڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ اے این پی وپی پی رہنما آزادانہ جلسے کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ / پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میںشرکت کرینگے، ہم امن کیلیے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کرینگے۔

ہماری خواہش ہے کہ تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوں، خطے میں پائیدار امن کی خاطر مذاکرات اشدضروری ہیںاوروہ اے پی سی میںعمران خان کے ہمراہ شریک ہوںگے جبکہ صدرمملکت ممنون حسین کی تقریب حلف برادری میںبھی شرکت کریںگے،وہ پارٹی کے منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری اورمنتخب وزیراعلیٰ ہیں اور دونوںعہدے اپنے پاس رکھیں گے، معلوم نہیں بعض لوگوںکوکیوںتکلیف ہورہی ہے اوروہ ہمارے پارٹی معاملات میںمداخلت کررہے ہیں، میڈیابھی بے پرکی اڑارہاہے۔

نوشہرہ سے اسلام آبادجاتے ہوئے پارٹی کارکنوںاوراخبارنویسوںسے بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ اس سے اوربڑی تبدیلی کیاہوسکتی ہے کہ اے این پی اورپی پی پی کے لیڈرجواپنے دورمیںبھی گھروںسے باہر نہیں نکل سکتے تھے آج اسفندیارولی خان چارسدہ میںآزادنہ گھوم رہے ہیں، سابق صوبائی وزیرمیاںافتخارحسین اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی سمیت دیگررہنماجلسے کررہے ہیںجبکہ وہ اپنے دورحکومت میں سیکیورٹی رسک بن چکے تھے،انھوںنے کہاکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ بہترین تعلقات کے خواہاںہیں،خطے میںترقی امن کے بغیرناممکن ہے۔دریںاثنا اپنے دفترمیںتحریک انصاف چترال کے پارٹی عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چترال میںکاغ لشٹ کے مقام پرجدیدرہائشی سہولیات سے آراستہ رہائشی اسکیم شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔