ڈالر کی اڑان، فضائی کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ

 لاہور: ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے فضائی کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی اڑان کنٹرول میں نہ آسکی جب کہ مسافروں کو ڈالر مہنگا ہونے سے ائر لائنز کو ہزاروں روپے اضافی کرایہ ادا کرنا مجبوری بن گیا۔

قومی ایئر لائنز کا لاہور سے دبئی کے کرایے میں15 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ائر لائنز کے ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔