ملتان: ن لیگ کے سابق ایم پی اے عطا قریشی کا بیٹا اغوا کے بعد قتل

آئی این پی  پير 9 ستمبر 2013
 وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے، والدہ     فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے، والدہ فوٹو: فائل

ملتان / مظفر گڑھ: مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے(ن)لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی عطاقریشی کے جوان سال بیٹے کوملتان میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

اتوارکوپولیس ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے عطا قریشی کے چھوٹے بیٹے ناصر قریشی کو گارڈن ٹائون ملتان میں قائم ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرنے کے بعدقتل کردیاگیا۔ ناصر قریشی کی والدہ زاہدہ کاکہناہے کہ کچھ دن پہلے نامعلوم افرادنے انھیں فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔مقتول کی والدہ کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔