انتخابی دھاندلی پراستعفیٰ دیا تھا، واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، غوث علی شاہ

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2013
سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، غوث علی شاہ. فوٹو: فائل

سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، غوث علی شاہ. فوٹو: فائل

کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے مستعفی صدرغوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عام انتخابات میں دھاندلی اور پارٹی کی جانب سے شکایات کا نوٹس نہ لینے پر استعفیٰ دیا تھا،  واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا نوٹس نہ لینے پر مئی میں استعفٰی دے دیا تھا، کسی نے استعفیٰ قبول کیا نہ ہی مجھ رابطہ کیا، لہذا میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مناسب نہیں سمجھتا۔

غوث علی شاہ نے کہا کہ سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میرا ہرفیصلہ ملکی مفاد میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔