داؤد ابراہیم کی گرفتاری کیلئے بھارت کا امریکا کو پاکستان میں مشترکہ کارروائی کا مشورہ

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2013
کہ بھارت کا دعوی ہے کہ اسے انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم پاکستان میں رہائش پزیر ہے۔ فوٹو: فائل

کہ بھارت کا دعوی ہے کہ اسے انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم پاکستان میں رہائش پزیر ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت نے اپنے انتہائی مطلوب شہری داؤد ابراہیم کی گرفتاری کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان میں مشترکہ خفیہ کارروائی کی سازش تیار کر لی ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ نے ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت نے کچھ مطلوب افراد کو گرفتار اور کچھ کو بارڈر پر ہلاک کیا ہے تاہم جہاں تک داؤد ابراہیم کا سوال ہے ہم اس معاملے پر امریکی ادارے ایف بی آئی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  نے داؤد ابراہیم کی گرفتار کے لیے امریکا کو پاکستان میں ایک مشترکہ کارروائی کا بھی مشورہ دیا ہے اور اس سے امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ اسے انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم پاکستان میں رہائش پزیر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔