سارہ رضا خان ٹھمری اور پنجابی فوک گیت ریکارڈ کرائیں گی

شوبز رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2013
دو گیتوں کی دھن ترتیب دینے کے بعد میوزک ارینج مقامی اسٹوڈیو میں کیا جارہا ہے۔   فوٹو : فائل

دو گیتوں کی دھن ترتیب دینے کے بعد میوزک ارینج مقامی اسٹوڈیو میں کیا جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:  گلوکارہ سارہ رضا خان نے ٹھمری اورپنجابی فوک گیت ریکارڈکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وہ ان دنوں اپنے میوزک ٹیچرعبدالرؤف سے کمپوزیشن تیارکروانے کے بعد میوزک ارینج کروا رہی ہیں۔ جب کہ ان گیتوں کی ریکارڈنگ رواں ماہ کے آخرمیں کی جائے گی۔ سارہ رضاخان نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے دونئے پراجیکٹس پر کام شروع کررکھا ہے۔

دوگیتوں کی دھن ترتیب دینے کے بعد اب اس کا میوزک ارینج مقامی اسٹوڈیو میں کیا جارہا ہے جس کے لیے میں نے اپنے میوزک ٹیچر عبدالرؤف کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جس طرح کا کام میں کرنا چاہتی تھی وہ کام صرف اورصرف میرے ٹیچر ہی تیار کرسکتے تھے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹڈ میوزک ڈائریکٹر اور میوزیشنز نہیں ہیں۔

مگر میرے انداز کو عبدالرؤف بھی زیادہ سمجھتے ہیں اس لیے انھوں نے بہت خوبصورت کمپوزیشنز ترتیب دی ہیں۔ ان دنوں دونوں گیتوں کا میوزک ارینج کیا جارہا ہے اور ریہرسل کے ساتھ ساتھ میوزک ٹریک تیار ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔