دنیا بھر میں فیس بک واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

صارفین کو سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک July 03, 2019
صارفین کو سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ۔ فوٹو:فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کو مواد اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

 

مقبول خبریں