آفاق احمد کے مقدمے میں فوج کے2افسران کو دوبارہ نوٹس جاری

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2013
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف جمیل بلوچ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کورنگی میں درج ہے۔ فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف جمیل بلوچ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کورنگی میں درج ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آفاق احمد کے مقدمے میں آرمی کے2اعلیٰ افسران کو دوبارہ نوٹس جاری کیے ہیں ۔

گزشتہ پیشی میں رینجر حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ کرنل عبدالمالک اور میجر اشرف 2001 میں ہی واپس پاک آرمی میں چلے گئے تھے اب انھیں کوئی علم نہیں کہ وہ ریٹائر ہوگئے ہیں یا اب اپنی ڈیوٹی پر تعینات ہیں ، فاضل عدالت نے جی ایچ کیو میں واقع ججز ایڈووکیٹ جنرل برانچ کو سمن جاری کیے تھے اور مقدمے میں گواہی کیلیے طلب کیا تھا ۔

تاہم پیرکو جی ایچ کیو کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 2اکتوبر کو دوبارہ جواب طلب کیا ہے، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف جمیل بلوچ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کورنگی میں درج ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔