بلدیہ کی زمینوں پر قائم شادی ہالز ختم کردیے جائیں، اویس مظفر

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2013
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ان پلاٹوں کو ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں.. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ان پلاٹوں کو ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں.. فوٹو: فائل

کراچی:  صوبائی وزیر بلدیات و صحت سید اویس مظفر نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں پر قائم شادی ہالز اور میرج لانز کی این او سی فوری طور پر منسوخ کی جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ان پلاٹوں کو ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ رفاہی پلاٹوں کو رفاہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا ضروری ہے تاکہ عوام کو صحت ، تعلیم اور تفریحی سہولیات کی ان کی دہلیز کے قریب فراہمی یقینی بنائی جا سکے،این او سی کی منسوخی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات علی احمد لوند نے اس ضمن میں فوری اقدامات کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ہدایت جاری کر دی ہیں،صوبائی وزیر بلدیات نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ بلدیات کے ا یک سے15گریڈ کے ملازمین کی ترقی کے لیے فوری طور پر محکمہ جاتی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔