’’سپورٹ کرنے پر شکریہ آنٹی‘‘، کوہلی کی میچ کے بعد 87 سالہ شائق سے ملاقات

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2019
بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران 87 سالہ چارولتا پٹیل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران 87 سالہ چارولتا پٹیل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

برمنگھم:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش پر فتح کے بعد اسٹینڈ میں جاکر سپورٹ کرنے والی عمر رسیدہ خاتون کا شکریہ ادا کیا۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران 87 سالہ چارولتا پٹیل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں، کیمرے بھی ان کو فوکس کرتے رہے، میچ کے بعد کوہلی اور روہت شرما نے ان سے ملاقات کی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا، مذکورہ خاتون نے دونوں کو دعائیں دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔