- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
بس پر چھاپہ، بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد، خاتون سمیت2افراد گرفتار
بھٹ شاہ: اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس نمبر GLTA 5884جس کی ونڈ اسکرین پر گورنمنٹ آف پاکستان لکھا ہوا تھا پر سعید آباد نیشنل ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سی آئی اے پولیس مٹیاری کی مدد سے چھاپہ مارا اور تلاشی کے بعد اوور سیزپاکستانی خاتون عظمیٰ ریاض اور اس کے ساتھ موجود محمد صدیق کو حراست میں لے کر 3 بیگ برآمد کر لیے۔
جن میں12 درجن کاپر کے تاروں میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، سی آئی اے پولیس نے اس دوران بس کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ بعد میں اینٹی نارکوٹکس پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار افراد کو بس سمیت نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا،رابطے پر سی آئی اے پولیس مٹیاری کے انچارج ایاز کھیڑو نے بتایا کہ انہیں ایک بیگ ہیروئن کا ملا ہے۔
جبکہ بس عملے اور دیگر افراد کوحساس ادارے کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون عظمیٰ ریاض کے اوورسیز شناختی کارڈ نمبر 90406-0101665-4 پر پشاور اور ابوظبی کا پتہ درج ہے۔ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔