قومی پرچم کی توہین: بھارتی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2013
عدالت نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے وضاحت طلب  کر لی۔ فوٹو: فائل

عدالت نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے قومی پرچم کی دوران میچزتوہین پر مرکزی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیے۔

ایک جریدے کے ایڈیٹر کمل دیو کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ کے خلاف دسمبر 2012 میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ اور پاکستان سے3 جنوری کے ون ڈے میچ میں قومی پرچم کی بے حرمتی ہوئی، شائقین نے انھیں عام کپڑوں کی طرح سر اور کندھوں پر لپیٹ رکھا تھا۔ عدالت نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔