سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا وفد کابل روانہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 10 ستمبر 2013
سینیٹرزچوہدری شجاعت حسین،حاجی عدیل اوراعتزاز احسن آج کابل روانہ ہونگے. فوٹو: فائل

سینیٹرزچوہدری شجاعت حسین،حاجی عدیل اوراعتزاز احسن آج کابل روانہ ہونگے. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوارکا وفد سینیٹرمشاہد حسین سید کی سربراہی میں 4 روزہ دورے پر پیر کو کابل روانہ ہوگیا۔

دفاعی کمیٹی کے ارکان افغان ایوان زیریں مشرانوجرگہ کی دفاع و داخلی سلامتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفد کے ارکان میں سینیٹرزسحرکامران، افراسیاب خٹک، بیگم نجمہ حمید اور جہانگیر بدر شامل ہیں۔سینیٹرز چوہدری شجاعت حسین، حاجی عدیل اور اعتزاز احسن آج منگل کو کابل روانہ ہونگے جواسلام آباد میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے باعث وفد کے ہمراہ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

دفاعی کمیٹی افغان صدر حامد کرزئی اور ان کے قومی سلامتی کے مشیردارفرسپانتا سے بھی ملاقات کرے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاملات اور دفاعی تعلقات کے علاوہ دوطرفہ تعلقات میں درپیش نئے چیلنجز اور سرحد پار دہشت گردی و سرحدی انتظام مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔