12 سالہ نائیجیرین طالبہ نے 3 سیکنڈ میں ٹی شرٹ تہہ کرنے والا سادہ روبوٹ بنالیا

 ہفتہ 6 جولائی 2019
طالبہ اس جیسے مزید ماڈلز تیار کرکے مارکیٹ میں لانے اور فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

طالبہ اس جیسے مزید ماڈلز تیار کرکے مارکیٹ میں لانے اور فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

نائیجیریا میں آئی ٹی کی 12 سالہ طالبہ نے محض 3 سیکنڈ میں ٹی شرٹ کو تہہ کرنے والا سادہ روبوٹ تیار کرلیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نائیجریا میں ایک باصلاحیت 12 سالہ طالبہ نے ایک ایسا سادہ روبوٹ تیار کیا ہے جو محض تین سیکنڈ میں ایک ٹی شرٹ کو تہہ کردیتا ہے اور اس روبوٹ کی بدولت ٹی شرٹ کی فیکٹریوں، دکانوں، لانڈری وغیرہ میں کپڑے تہہ کرنے کے دوران وقت اور افرادی قوت کی بچت ہوسکے گی۔

12 سالہ طالبہ نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ روبوٹ بنانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیوں کہ لانڈری میں لوگوں کو بڑی تعداد میں کپڑے تہہ کرنا پڑتے ہیں جب کہ ہفتے اور اتوار کو کپڑے دھونے اور تہہ کرنے کے لیے کپڑوں کی بڑی تعداد لائی جاتی ہے۔

طالبہ کے مطابق یہ اولین ماڈل ہے جسے پن، ای وی تھری برکس اور کچھ بیمز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ طالبہ اس جیسے مزید ماڈلز تیار کرکے مارکیٹ میں لانے اور فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔