- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ ملک کو آگ اور خون کی ہولی سے بچانے کیلئے کیا، چوہدری نثار

طالبان سے باقاعدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تو قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے گا، چوہدری نثار علی خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
اسلام آ باد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات فیصلہ فوجی آپریشن کا راستہ صاف کرنے کےلئے نہیں کیا بلکہ ملک کو آگ اور خون کی ہولی سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ نائن الیون کے بعد پاکستان کی سرزمین اور سرحدوں پر جو آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اس میں فورسز کے اہلکاروں سمیت ہزاروں معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، ہمیں اس پر غور کرنا چاہئے کہ یہ شروع کیوں ہوا اور اس کے اثرات پاکستان اور افغانستان پر ہی کیوں مرتب ہوئے، فاٹا میں ڈکٹیٹر کی جانب سے فوج کو بھیجا گیا تو آگ لگ گئی، وہاں ہتھیار اٹھانے والے لوگ ہمارے اپنے ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آگ اور خون کی ہولی سے نکالنے لئے ہوم ورک کافی عرصے سے جاری تھا اور اس کا فریم ورک تیار ہے جب باقاعدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تو قوم کو اس آگاہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میڈیا سمیت بہت سے دوستوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے،ہماری فوج کا شمار اعلیٰ ترین فورسز میں شمار ہوتا ہے اس لئے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا کوئی مشکل بات نہیں مگر ہم نے حکمت عملی اور دانشمندی سے پاکستان کو اس صورتحال سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں مذاکرات کا جو راستہ اختیار کیا گیا ہے وہ پاکستان کا فیصلہ ہے اس پر کوئی بیرونی دباؤنہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی غیر ملکی طاقت کو خوش کرنے کےلئے کیا گیا بلکہ اس لئے کیا گیا کہ اے پی سی میں موجود تمام لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اس راستے سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔
کراچی سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کراچی کےحالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور گزشتہ 4 روز کے دوران رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 74 ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 158 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جس میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان شامل ہیں جب کہ پولیس نے اب تک 516 افراد کو حراست میں لیا جن میں اسٹریٹ کرائمز کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
چوہدری نثار نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سیاست دانوں نے ایک جگہ اکھٹے ہو کر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے لئے ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں چوہدری شجاعت، ڈاکٹر فاروق ستار، سید خورشید شاہ اور پروفیسر ساجد کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اے پی سی کے لئے اپنے غیر ملکی دورے منسوخ کئے جب کہ آفتاب شیر پاو خصوصی طور پر بیرون ملک سے تمام مصروفیات چھوڑ کر کانفرنس میں شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔