- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
شام پر حملہ نہ کیا تو ایران امریکا کو کمزور سمجھے گا، جان کیری
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر شام کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ایران کو امریکا کے کمزور ہونے کا پیغام جائے گا۔
کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا شام کے خلاف فوجی کارروائی نہ ہوئی تو ایران سمجھے گا امریکا کمزور ہو گیا ہے، امریکا شام کے خلاف جنگ نہیں بلکہ محدود کارروائی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیار عالمی برادری کی نگرانی میں دینے سے اس صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود شام کے خلاف فوجی کارروائی بھی ضرورہونی چاہئے۔
گزشتہ روز امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ کیمیائی ہتھیار عالمی تحویل میں جانے کی صورت میں امریکا شام پر جنگ مسلط نہیں کرے گا، دوسری جانب فرانس نے شام کے کیمیائی ہتھیار عالمی برادری کی تحویل میں دینے کے لئے سلامتی کونسل میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے، قرارداد میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کے مکمل معائنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔