خوابوں میں خود کو کامیاب ہیرو دیکھتا تھا، شاہد کپور

نیٹ نیوز  بدھ 11 ستمبر 2013
سپر اسٹار ایک ایک کر کے لڑکیوں کو بلاتے گئے اور اسٹیج پر ان کے ساتھ خوب ناچ اور بھنگڑا ڈالا. فوٹو: فائل

سپر اسٹار ایک ایک کر کے لڑکیوں کو بلاتے گئے اور اسٹیج پر ان کے ساتھ خوب ناچ اور بھنگڑا ڈالا. فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اپنی نئی آنیوالی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ممبئی کے گرلز کالج میں پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے لڑکیوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔

اداکار کے دیوانے مداح تو جیسے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے، سپر اسٹار ایک ایک کر کے لڑکیوں کو بلاتے گئے اور اسٹیج پر ان کے ساتھ خوب ناچ اور بھنگڑا ڈالا، داد دینی چاہیے ان لڑکیوں کو جنہوں نے شاہد کپور کے ساتھ خوب اسٹیپ سے اسٹیپ ملائے۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار انھیں ہیرو بننے سے پہلے والے خوابوں کی یاد دلاتا ہے، جب وہ ہیرو نہیں تھے تو وہ یہ خواب دیکھا کرتے تھے کہ وہ کامیاب ہیرو بن گئے اور انکے بڑے بڑے پوسٹر اور بینرز ہر جگہ لگے ہوئے ہیں۔

وہ دوستوں کو کہا کرتے تھے کہ میرے بھی بڑے بڑے پوسٹر لگیں گے۔فلم کی ہیروئن الیانا ڈی کروز نے کہا کہ شاہد کپور کا چاکلیٹ بوائے انداز مداحوں کو محظوظ کریگا، شاہد میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں، ان کے ساتھ کام کر کے کافی انجوائے کیا، مجھے یقین ہے کہ شاہد کا چاکلیٹی انداز مداحوں کو ضرور محظوظ کرنے میں کامیاب ہو گا۔ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔