خضدار میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 7 جولائی 2019
لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا،لیویز ذرائع

لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا،لیویز ذرائع

کوئٹہ: ونگو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کے علاقے ونگو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔