- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
اویس مظفر کے احکام نظر انداز: واٹربورڈ نے نیا غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھول دیا
کورنگی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرنے اپنی نگرانی میں غوث پاک روڈ پرہائیڈرنٹ قائم کیا ہے فوٹو: فائل
کراچی: ایک ایسے وقت میں جب صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو شہر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے وہیں واٹربورڈ کے کرپٹ افسران صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایات کو کسی خاطر میں لانے کو تیار نہیں، واٹربورڈ کورنگی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید شیخ نے اپنی نگرانی میں کورنگی نمبر 5میں غوث پاک روڈ پر ایک نیا ہائیڈرنٹ قائم کرادیا ہے۔
غیرقانونی طور پر قائم کرائے جانے والے اس ہائیڈرنٹ کو 48 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے دو کنکشن فراہم کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لائن سے ڈیفنس کے علاقے میں رہائش پذیر مکینوں کو پانی فراہم کیا جائے گا، ڈی ایچ اے تسلسل کے ساتھ واٹربورڈ پر اس حوالے سے تنقید کرتی آرہی ہے کہ واٹربورڈ اس کے حصے کا پانی کم دے رہا ہے اور ہائیڈرنٹس مافیا کو اس کے حصے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے تاہم واٹربورڈ نے ڈی ایچ اے کی شکایات کے ازالے کے بجائے مزید ہائیڈرنٹس قائم کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ واٹربورڈ کے متعلقہ افسران نے ہائیڈرنٹس کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں اور اس حوالے سے وزیر بلدیات کی ہدایت ان کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتی، اس وقت کورنگی میں ہائیڈرنٹس مافیا کا مضبوط قلعہ قائم ہوگیا ہے مگر وہاں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہاں کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید شیخ کسی قانون کے پابند نہیں ہیں، واضح رہے کہ یہ وہی سعید شیخ ہیں جنھوں نے کورنگی کے علاقے میں زیر زمین فراہمی آب کی لائنیں تک فروخت کردی تھیں اور اس معاملے میں ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی تاحال سامنے نہیں آسکی، واٹربورڈ کے افسران نے صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔