فلوریڈا کا رہائشی جنگلی کتوں کے حملے میں ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2019
فلوریڈا کے ایک علاقے میں جنگلی کتوں کے حملے میں 45 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: بشکریہ واشنگٹن ایگزامنر

فلوریڈا کے ایک علاقے میں جنگلی کتوں کے حملے میں 45 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: بشکریہ واشنگٹن ایگزامنر

فلوریڈا: امریکا میں ایک شخص کتوں کے خون خوار حملے میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس نے اپنے گھر پہنچنے کے لیے ایک مختصر لیکن سنسان راستہ اختیار کیا جہاں کئی جنگلی کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔

یہ واقع فلوریڈا کی ہائی لینڈ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھر پہنچنے کا دوسرا راستہ اختیار کیا اور وہ گھر نہیں پہنچا بعد ازاں جھاڑیوں سے اس کی لاش برآمد ہوئی جس پر کتوں کے کاٹنے کے 100 سے زائد نشانات تھے۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ میلون اولڈ جونیئر کی موت کتوں کے بھنبھوڑنے سے واقع ہوئی ہے۔ اس کی والدہ سنتھیا ہِل نے کہا کہ وہ ایک گھنے جنگل سے گزر کر گھر آرہا تھا کہ یہ سانحہ پیش آیا۔ سنتھیا نے اپنے بیٹے کی اچانک موت پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اس واقعے کے بعد دیگر اداروں نے علاقے سے 6 آوار کتے پکڑے ہیں جن میں پٹ بل کتے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ علاقے میں کتے کے مزید غول بھی ہوسکتے ہیں اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔