کیا ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئی ہے متواتر پریس کانفرنسز پر شائقین کا سوال

معافی کس بات کی؟ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سرفراز احمد


Sports Reporter July 09, 2019
معافی کس بات کی؟ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سرفراز احمد۔ فوٹو : پی پی آئی

کیا ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئی ہے؟ پریس کانفرنسز کے تسلسل پر شائقین سوال کرنے لگے۔

سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپانے والے گرین شرٹس کی وطن واپسی ٹولیوں میں ہوئی، 5کھلاڑیوں نے انگلینڈ میں قیام طویل کرنے کو ترجیح دی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرکٹرز کی میڈیا سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا، اتوار کے روز کراچی میں کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معافی کس بات کی؟ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں عماد وسیم اور شاداب خان بھی ٹورنامنٹ کے دوران حاصل ہونے والی چند فتوحات کے گن گاتے نظر آئے،امام الحق اور بابر اعظم کو بھی اب ''قوم سے خطاب'' کرنا ہے۔

مقبول خبریں