عماد وسیم اور شاداب خان کی پریس کانفرنس میں غیر سنجیدگی

ذوالفقار بیگ / اسپورٹس رپورٹر  منگل 9 جولائی 2019
سوالات پر عماد وسیم اور شاداب خان اس طرح جواب دے رہے تھے کہ کوئی دوستوں کی محفل میں بیٹھا ہنسی مذاق کررہا ہو۔ فوٹو:فائل

سوالات پر عماد وسیم اور شاداب خان اس طرح جواب دے رہے تھے کہ کوئی دوستوں کی محفل میں بیٹھا ہنسی مذاق کررہا ہو۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی:  ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود عماد وسیم اور شاداب خان پریس کانفرنس میں غیر سنجیدہ نظر آئے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے سوالات پر عماد وسیم اور شاداب خان اس طرح جواب دے رہے تھے کہ کوئی دوستوں کی محفل میں بیٹھا ہنسی مذاق کررہا ہو، پریس کانفرنس کے دوران دونوں آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے، شاداب خان زیادہ تر عماد وسیم کی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آئے۔

عماد وسیم سے سوال کیا گیا کہ شادی کب کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ جب ہوگی تو سب کو بلاؤں گا لیکن آپ صحافی تو بن بلائے بھی آجائیں گے، اس کے علاوہ بھی آل راؤنڈر نے کئی سوالوں کے جواب غیر سنجیدگی سے دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔