بجلی نہ ہونے سے بلدیہ عظمیٰ کے ہزاروں پنشنرز کو ادائیگی نہ کی جاسکی

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 جولائی 2019
ایکسئن فضل منگی نے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو مبینہ جعلسازی اور بوگس ٹینڈرنگ کر کے ٹھکانے لگا دیا۔ فوٹو:فائل

ایکسئن فضل منگی نے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو مبینہ جعلسازی اور بوگس ٹینڈرنگ کر کے ٹھکانے لگا دیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کی بجلی 11دن بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔

28جون کو واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے کے ایم سی کے مر کز ی دفتر اولڈ کے ایم سی بلڈنگ ، نیو ایم جنا ح روڈ پر واقع محکمہ انجینئرنگ، ذوالفقار آباد ٹرمینل سمیت 71مقا مات کی بجلی منقطع کر دی گئی بلد یہ عظمی کر اچی کا تمام نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے، 22ہزار سے زائد ریٹائر ملازمین کی پینشن جا ری نہیں ہو سکی مستقل ملا زمین کی تنخوا ہوں کے بل بھی پر نٹ نہیں ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر نجی دورے پر انگلیڈ روانہ ہو گئے ہیں جہا ں سے وہ امریکا روانہ ہو ں گے جہاں میئرکانفرنس میں شرکت کریں گے، میئر کراچی کے بعد کے ایم سی کی دو سری بڑی پوسٹ میونسپل کمشنرکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن اور سینئر ترین افسر مسعود عالم بھی آ ئے چند دنو ں میں امریکہ روانہ ہو جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی کے تمام بڑوں کی آمد 20 دن بعد متوقع ہے، جولائی میں بہت مشکل نظر آ رہا ہے کہ تنخوا ہو ں اور پینشن کی ادائیگی ہو جا ئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔