- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
اگلے ماہ بجلی مزید مہنگی، نئی ٹیکس ایمنسٹی پر پابندی، آئی ایم ایف شرائط سے متعلق مزید انکشافات

516ارب کے ٹیکسوں کے نفاذ کے دعوے کے برعکس اصل تخمینہ ریکارڈ.50 733ارب، جنرل سیلز ٹیکس کی جگہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاناہوگا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں مزید اضافہ کرے گا، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں نئے انکشاف سامنے آگئے آئی ایم ایف کی اسٹاف سطح کی اس رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 516ارب روپے کے ٹیکسوں کے نفاذ کے دعوے کے برعکس، ٹیکسوں کا اصل تخمینہ ریکارڈ 733ارب 50کروڑ روپے ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16مئی سے پاکستان اوپن ایکسچینج ریٹ لاگو کر رکھا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس حقیقت کا برملا اظہار نہیں کر پارہا ۔39ماہ کے6 ارب ڈالر پیکیج کے تحت کوئی نئی ٹیکس ایمسنٹی اسکیم متعارف کرانے پر بھی مستقل پابندی ہو گی۔پاکستان حالیہ جنرل سیلز ٹیکس کی جگہ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا بھی پابند ہے۔
آئی ایم ایف نے اسٹاف سطح کی یہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کو6ارب ڈالر کی منظوری کے 5روز بعد جاری کی ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے نفاذ کو کارکردگی کی بنیاد پر مانیٹر کرے گی۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ ایف بی آر کو ستمبر کے آخر تک 1.071ٹریلین روپے ٹیکسوں کی مد میں جمع کرنے ہوں گے تاکہ یوں ایف بی آر اگلے سال جون تک 5.503 ٹریلین سالانہ ہدف کو حاصل کرسکے۔
آئی ایم ایف کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے تحت پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پرصارفین سے اضافی آمدن کی مد میں 150ارب روپے وصول کرنے کیلئے جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 11فیصد اضافہ کیا گیا۔
دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگست کے آخر سے پہلے نافذ ہو جائے گی۔آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے مطابق حکومت سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دسمبر کے آخر تک پارلیمنٹ میں ترمیمی نیپرا ایکٹ لانے کی پابند ہو گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔