- پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے 20 سال سے لاپتہ بھارتی خاتون کو اہل خانہ سے ملوادیا
- 9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن انداز میں اختتام پذیر
- ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
- مری جانے والے تمام سیاحوں کیلئے ’ہوٹل کی بکنگ‘ لازمی قرار
- سندھ کی ووٹر فہرستوں میں 100سے142عمر کے 20 ہزار افراد کا انکشاف
- فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپورتعینات
- پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
- پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
- نیو میکسیکو میں مزید مسلمانوں کے قتل کا خدشہ؛ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
- فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ
- پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض
- آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ
- ڈھائی کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان بلوچستان سے کراچی لانے کی کوشش ناکام
- صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
- غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا
- روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش
- کراچی میں ڈاکو نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا
- ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی افسران بھی شامل
- اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک
- ارشد ندیم کیلیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
وزیراعظم عمران کا سفارتخانے میں قیام، امریکی حکام کو تشویش

امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ہوٹل میں ٹھہرانے کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری مہم نے امریکی سیکیورٹی حکام کے لیے مشکل کھڑی کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفیر کے گھر قیام کے فیصلے سے امریکی سیکیورٹی حکام میں تشویش پائی جارہی ہے۔
واشنگٹن کی شہری انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے میسچوسیٹ ایوینیو پر پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ کے اطراف رہائشی ایریا ہے، وزیراعظم عمران خان کی سفیر کے گھر سے آمد و رفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدارتی مہمان خانے بلیئر ہائوس کی تزئین آرائش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ہوٹل میں ٹھہرانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا روانہ ہونگے اور 21 جولائی کو امریکا پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کی ملاقات اور امریکا میں قائم پاکستان کاکس کے ارکان کی ملاقاتیں بھی شیڈول کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم چھوٹے خصوصی جہاز (گلف اسٹریم) کے ذریعے امریکا جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کے طیارے، قیام اور وفد سے متعلق مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔