بھارت نے پاکستانی جوڈیشل کمیشن کادورہ پھرمنسوخ کردیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 11 ستمبر 2013
 بھارت میں ہندو دیوتا مہاراج گنیش کے تہوار پر چھٹیاں ہیں اس لیے پاکستانی عدالتی کمیشن بھارت نہ آئے، مراسلہ. فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو دیوتا مہاراج گنیش کے تہوار پر چھٹیاں ہیں اس لیے پاکستانی عدالتی کمیشن بھارت نہ آئے، مراسلہ. فوٹو: فائل

راولبنڈی:  ممبئی حملہ سازش کیس میں پاکستان سے بھارت جانے والے8رکنی عدالتی کمیشن کا دورہ بھارت منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے حکومت پاکستان کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہندو دیوتا مہاراج گنیش کے تہوار پر چھٹیاں ہیں اس لیے پاکستانی عدالتی کمیشن بھارت نہ آئے،دورہ کی نئی تاریخ بھی نہیں دی گئی، صرف حکومت پاکستان کو منسوخی کابتایا گیا ہے،بھارتی حکومت کے اس جواب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

عدالتی کمیشن نے آج 11 ستمبرکو ایک ہفتہ کیلیے ممبئی جانا تھا اور4اہم بھارتی گواہان کے بیانات ریکارڈ اور ان پر جرح کرنا تھی۔ اس کیس میں گرفتارکالعدم لشکر طیبہ کے ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل ریاض احمد چیمہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ انھیں بھی اس دورہ کی منسوخی کی اطلاع کر دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔