چین بھارتی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہے، اے کے انتھونی کی بڑھک

نیٹ نیوز  بدھ 11 ستمبر 2013
چینی فوج کے ہرخطرے کاجواب دینے کے لیے فوجی صلاحیت پرفخرہے۔ اے کے انتھونی. فوٹو : فائل

چینی فوج کے ہرخطرے کاجواب دینے کے لیے فوجی صلاحیت پرفخرہے۔ اے کے انتھونی. فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بھارت کے وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارت سرحدوں کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

بھارتی فوجی صلاحیت سے چین بھی خوفزدہ ہے،1962ء کا دورچلا گیا،چینی فوج کے ہرخطرے کاجواب دینے کے لیے فوجی صلاحیت پرفخرہے۔انھوں نے ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگومیں کہاکہ گزشتہ کئی برس سے ملک نے دفاعی شعبے میں کافی ترقی کی ہے اورملک اب اس پوزیشن میں ہے کسی بھی چیلنج کاپوری طاقت سے مقابلہ کرسکے،انھوں نے کہاکہ بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کے خوف سے چین لداخ میں کچھ ایسی حرکتیں کررہاہے کہ بھارت کوڈرایاجائے لیکن اب ملک اتناکمزور نہیں کہ چین یاکوئی دوسراملک سرحدوں پرکوئی نقصان پہنچائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔