پشاور میں تباہی کامنصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

رنگلی چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 4کلاشنکوف اور ہزاروں کارتوس برآمدکرکے شفیق نامی شخص کوگرفتارکر لیاگیا۔

رنگلی چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 4کلاشنکوف اور ہزاروں کارتوس برآمدکرکے شفیق نامی شخص کوگرفتارکر لیاگیا۔

مہمند / پشاور: پشاور میں پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمدکرکے شہرمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پشاور کے نواحی علاقے رنگلی چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 4کلاشنکوف اور ہزاروں کارتوس برآمدکرکے شفیق نامی شخص کوگرفتارکر لیاگیا۔ادھر مہمند ایجنسی حلیمزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے لیویز سپاہی زخمی ہو گیا،پشاورمیںسڑک کنارے نصب دوکلووزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ بڈھ بیرشیخان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کو تحصیل حلیمزئی غلنئی میں پشاور، باجوڑشاہراہ کے قریب سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکا سے پھٹ گئی جس سے اہلکارصالح محمدزخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔