کراچی:مختلف علاقوں سے گرفتار250 ملزمان عدالتوں میں پیش

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 ستمبر 2013
اسلحہ ومنشیات ایکٹ، قتل واقدام قتل کے تحت گرفتارکیا گیا، مفرور و اشتہاری ملزمان بھی شامل فوٹو: فائل

اسلحہ ومنشیات ایکٹ، قتل واقدام قتل کے تحت گرفتارکیا گیا، مفرور و اشتہاری ملزمان بھی شامل فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کے دوران گرفتارکیے گئے 250 سے زائد ملزمان کوسٹی کورٹ کے چاروں اضلاع کی عدالتوں میں پیش کردیا۔

ان ملزمان کوفاران ایکٹ،گداگری ایکٹ، منشیات، اسلحہ ایکٹ،قتل،اقدام قتل  کے تحت گرفتارکیاگیاجن میں مفرور و اشتہاری ملزمان بھی شامل تھے۔ عدالتوں نے ملزمان کوتفتیش کیلیے پولیس کے حوالے کردیاجبکہ مفرور و اشتہاری ملزمان کوجیل بھجوادیا گیا۔

موچکو،سائٹ،لانڈھی،بن قاسم ،عزیزبھٹی،گلشن اقبال،مبینہ ٹاؤن،سچل ایس آئی یو،سی آئی اے سمیت دیگر تھانوںکی پولیس افسران عدالتوں میں موجودتھے۔پولیس نے تمام ملزمان کو ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکرعدالتوں میں پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔