عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف اقوام متحدہ کی صلاحیت بڑھائے، پاکستان

آن لائن  بدھ 11 ستمبر 2013
دنیا انسداد دہشتگردی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر توجہ دے،سعودی عرب کی طرف سے10 کروڑ ڈالر کی امداد قابل تحسین ہے: مسعود خان. فوٹو: فائل

دنیا انسداد دہشتگردی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر توجہ دے،سعودی عرب کی طرف سے10 کروڑ ڈالر کی امداد قابل تحسین ہے: مسعود خان. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ: پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کیخلاف اقوام متحدہ کی کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے اس کی صلاحیت میں اضافے پرتوجہ دے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے انسداد  دہشت گردی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایڈوائزری بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی منصوبوں کے لیے سعودی عرب کی طرف سے 10کروڑ ڈالر کی امداد قابل تحسین ہے، اس سے فنڈز کی کمی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

مسعود خان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی سینٹر اب بہتر کام کررہا ہے اور  ہمیں ایسے منصوبوں پرتوجہ دینی چاہیے جس سے اتفاق رائے اورعالمی تعاون کو فروغ ملے، ہمیں خوشی ہے کہ نتیجہ خیز پروگرام تیار کیے جارہے ہیں، ہمیں دہشتگردی کیخلاف جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور وجوہات کا تدارک کرنا ہوگا جن کے باعث دہشتگردی پھیلتی ہے، اس ضمن میں پسماندگی علیحدگی اور دیرینہ تنازعات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔