لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں،  میشا شفیع

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2019
میشا شفیع نے ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کی تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں  فوٹوفائل

میشا شفیع نے ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کی تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں فوٹوفائل

کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہوں جنہوں نے احتجاجاً ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا اورمیرے لیے کھڑے رہے۔

2 روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کامیلہ سجا جس میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔ تاہم اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز گزشتہ برسوں میں منعقد ہونے والے ایوارڈز سے مختلف اسلیے تھے کیونکہ اس بار نامزد ہونے والے کئی فنکاروں نے جنسی ہراسانی کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے احتجاجاً ایوارڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی نامزدگی واپس لی تھی۔

میشا شفیع نے ٹوئٹر پر ایوارڈ کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہوں اور تعریف کرناچاہتی ہوں جنہوں نے میرے ساتھ اور جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والے افرادکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نہ صرف ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا بلکہ احتجاجاً اپنی محنت اور کامیابیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی نامزدگی سے بھی پیچھے ہٹ گئے۔

میشا شفیع نے ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کی تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں ماڈل ایمان سلیمان، رباب علی، صائمہ برگ فریڈ، چار کیٹیگریز میں نامزد ہونے والے بینڈ دی اسکیچز وغیرہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔