کورٹ مارشل سزائوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی پٹیشن دائر

قیصر شیرازی  بدھ 11 ستمبر 2013
روالپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے سزاگرفتاری سے شمارکرنے، معافیوں کا اطلاق کرنیکا حکم دیا تھا. فوٹو: فائل

روالپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے سزاگرفتاری سے شمارکرنے، معافیوں کا اطلاق کرنیکا حکم دیا تھا. فوٹو: فائل

راولپنڈی: ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں فوجی عدالتوں سے کورٹ مارشل کی سزاؤں کے قیدیوں پر بھی دیگرعام قیدیوں کی طرح عید الفطر،عید الاضحی، 14اگست سمیت تمام  اہم و خوشی کے مواقع پر حکومت کی طرف سے سزاؤں میں دی جانے والی معافیوں کا اطلاق کرنے اور ان کی سزائیں گرفتاری کی تاریخ سے شمار کرانے کیلیے عملدرآمد پٹیشن دائرکر دی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز احمد نے پٹیشن سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاری کرکے مفصل جواب سمیت ہائیکورٹ طلب کر لیا ہے اورکہا ہے کہ وہ یہ بتائیںکہ انھوں نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی سزاؤں میں دی گئی معافیاں کیوں شامل نہیں کیں؟اور انھیں ملزمان کی گرفتاری کی تاریخ سے کیوں شمارنہیں کیا؟

ہائیکورٹ نے قبل ازیں یہ قرار دیاتھا کہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تمام ملزمان کی سزاؤں میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی تمام معافیوں کو شمارکیا جائے اور قیدیوںکو دی جانے والی سزاؤںکو سزا کی تاریخ کے بجائے ان کی گرفتاری کی تاریخ سے شمارکیا جائے مگر جیل حکام نے اس فیصلہ پر عملدرآمدکرنے سے انکارکر دیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔