والدین اور اساتذہ بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ کی تربیت دیں ،عارف علوی

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2019
بچوں کو تربیت دینی چاہئے کہ وہ اس عمل کو کیسے روکیں، صدر مملکت فوٹو:فائل

بچوں کو تربیت دینی چاہئے کہ وہ اس عمل کو کیسے روکیں، صدر مملکت فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ اور پہچان کی تربیت دیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کے جنسی بدسلوکی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ یہ ایک عالمی برائی اور تکلیف دہ روگ ہے اور ہمیں ہر سطح پر اس عمل کے خلاف لڑنا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ والدین بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ اور پہچان کی تربیت دیں، اساتذہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، بچوں کو تربیت دینی چاہئے کہ وہ اس عمل کو کیسے روکیں، پہچانیں اور اطلاع دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔